کلیم اختر چھجڑا پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر

کلیم اختر چھجڑا پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ جیالے ملک محمد کلیم اختر چھجڑا ایڈووکیٹ کو ضلع مظفرگڑھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کردیا ۔۔۔

پریذیڈنٹ پاکستان پیپلزپارٹی ساؤتھ پنجاب سید احمد محمود نے اس ضمن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،اس بارے میں ملک محمد کلیم اختر چھجڑا ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عام آدمی کی جماعت ہے جماعت کے قائد ذوالفقارعلی بھٹو شہید کے ویژن پر عمل پیرا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ ورکرز اور عام آدمی کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے عملی اقدامات کئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں