ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کو یاد رکھا جائیگا: یوسف چھینہ

 ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کو یاد رکھا جائیگا: یوسف چھینہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ نے کہا ہے کہ آرمڈ سروسز کے ریٹائرڈ ملازمین نے ملک و قوم کی خدمت کیلئے پیشہ ورانہ فرائض اور جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔

انھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلعی آرمڈ سروسز کے سالانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں آرمڈ سروسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے تھانے ،نادرا سے متعلق شناخت کارڈ،بچوں کے بے فارم، ریٹائرڈ ملازمین کیلئے اسلحہ کا اجرا، پنشن پروفارما کی تقسیم،گارڈین سرٹیفکیٹ کی فراہمی جیسے دیگر مسائل پیش کیے گئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ آرمڈ سروسز کے ریٹائرڈ ملازمین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے گی۔ڈپٹی کمشنر آفس سمیت دیگر اداروں میں بھی ریٹائرڈ ملازمین کی عزت و نفس کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں