خواتین کو فیصلہ سازی میں مساوی مواقع فراہم کریں:ڈپٹی کمشنر

 خواتین کو فیصلہ سازی میں مساوی مواقع فراہم کریں:ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) قطر چیریٹی کی جانب سے محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے وومن پروٹیکشن سنٹر میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے صنفی بنیاد پر تشدد سے بچ جانے والوں سے ہمدردی اور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اپنی بیٹیوں، بہنوں اور ماؤں کو ان کے حقوق کے تحفظ، تعلیم، فیصلہ سازی، اور شادی کی رضامندی سمیت زندگی کے دیگر معاملات میں مساوی مواقع فراہم کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن منانے کا مقصد انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام،عوام میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا اور خصوصاً خواتین اور بچیوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے جنسی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 دن کی سرگرمی مہم کے آغاز میں وومن پروٹیکشن سنٹر کی کوششوں کو بھی سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے صنفی بنیاد پر تشدد سے بچ جانے والوں کو ان کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں