کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

 ایم این اے تہمینہ دولتانہ، ایم پی ایز میاں ثاقب خورشید،چودھری محمد یوسف کسیلیہ، ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے سبسڈی سکیم کے خوش نصیبوں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں اور مبارکباد بھی دی ،مقررین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخ ساز اقدامات اٹھا رہی ہے ضلع وہاڑی کو گرین ٹریکٹرز کا کوٹہ ڈویژن بھر میں سب سے زیادہ ملا جو خوش آئند ہے حکومت پنجاب کی طرف سے گرین ٹریکٹرز سکیم کے تمام مراحل انتہائی شفاف انداز میں مکمل کیے گئے کسانوں کی خوشحالی کے لیے کئی سکیمیں جاری جن سے بلا تفریق سب کو فائدہ پہنچ رہا ہے زراعت میں جدت وزیراعلیٰ پنجاب کا عزم گرین ٹریکٹرز کی فراہمی کی تکمیل ہو گئی کسان کارڈ کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ روپے کے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں اور مویشی پال حضرات کو لائیو سٹاک کارڈ سے فائدہ پہنچایا جا رہا ہے مزید بتایا کہ گندم کی 25ایکٹر سے زائد کاشت پر کسانوں کو بذریعہ قرعہ اندازی بالکل مفت ٹریکٹرز جب کہ 25 ایکڑ سے کم رقبہ پر گندم کاشت کرنے والوں کو لیزر لیولر مفت دیئے جائیں گے سولر پینل کی فراہمی، سبسڈی پر گرین ٹریکٹرز سکیم، کسان کارڈ، لائیو سٹاک کارڈ حکومت کی بہترین کارکردگی کا عملی ثبوت ہے اختتام پر حاجی طفیل وڑائچ نے گرین ٹریکٹرز سکیم کو سراہتے ہوے شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ کسان اور شعبہ زراعت خسارہ میں جارہا ہے اسے منافع بخش بنانے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں