پبلک سروس ڈلیوری مزید موثر بنانے،مہنگائی مافیا کو لگام ڈالنے کا حکم

پبلک سروس ڈلیوری مزید موثر بنانے،مہنگائی مافیا کو لگام ڈالنے کا حکم

ملتان(وقائع نگار خصوصی)کمشنر مریم خان کاتمام ڈپٹی کمشنرز کو پبلک سروس ڈیلیوری مزید موثر بنانے اور مہنگائی مافیا کو نکیل ڈالنے کا حکم۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈویژنل کارکردگی مانیٹرنگ انڈیکٹرز بارے کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر مریم خان نے کی ۔انہوں نے صحت وتعلیم، ڈویلپمنٹ،شجرکاری و بیوٹیفکیشن سمیت تمام شعبوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کیں ۔کمشنر مریم خان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پبلک سروس ڈیلیوری مزید موثر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گڈ گورننس کے عملی ماڈل کے نفاذ کا ٹاسک دیا ہے ،سموگ کے خاتمے کیلئے ملتان ڈویژن کی انتظامیہ نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،دیہی علاقوں میں ستھرا پنجاب مہم کا سلسلہ مزید وسیع کرکے براہ راست ریلیف فراہم کیا جارہا ہے ، ملتان ڈویژن میں صفائی نظام مثالی بنانے کیلئے نجی سیکٹر کی خدمات کا حصول آخری مراحل میں ہے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریں،مہنگائی مافیا کیخلاف بھر پور اور فیصلہ کن اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر اور سیوریج کے منصوبوں کو ترجیح بناکر عوامی ریلیف فراہم کیا جارہاہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری سمیت چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے کارکردگی انڈیکیٹرز پر تفصیلی بریفننگ دی جبکہ متعلقہ محکموں کے افسر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں