جماعت اسلامی تحصیل و شہر وہاڑی کی تقریب حلف برداری

جماعت اسلامی تحصیل و شہر وہاڑی  کی تقریب حلف برداری

وہاڑی (خبرنگار ) جماعت اسلامی تحصیل و شہر وہاڑی کی حلف برداری کی تقریب امیر ضلع وہاڑی چودھری طارق محمود اور۔

 جنرل سیکرٹری راؤ عمر نفیس کی زیر صدارتدفتر جماعت اسلامی فیصل ٹاؤن وہاڑی میں ہوئی ، نومنتخب عہدیداران طارق رفیق امیر تحصیل وہاڑی، علی احمد صابر جنرل سیکرٹری،یعقوب سندھو امیر جماعت وہاڑی شہر،زاہد جاوید جنرل سیکرٹری وہاڑی شہر،اکرم پریمی امیر جماعت یونین کونسل پٹھہ راجباہ ودیگر نے حلف اٹھایا۔ ۔سینئرنائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی ملک مقصوداطہر اعوان،راؤ خلیل احمد،عبدالخالق شاکر نائب امیر ضلع جماعت اسلامی وہاڑی ودیگر بھی موجود تھے ۔ضلعی امیر جماعت اسلامی وہاڑی چوہدری طارق محمود اور دیگر دوست احباب نے حلف اٹھانے والے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور آخر میں قاری لقمان نے ملک کی سلامتی اور شہدائے فلسطین کے لیے دعا بھی کرائی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں