چکن400 روپے کلو،ہوٹلوں پر کڑاہی 1600میں فروخت
میاں چنوں(تحصیل رپورٹر) میاں چنوں میں برائلر کی قیمت کم ہونے کے باوجود ہوٹل مافیا نے لوٹ مچا رکھی ہے ۔
، 400 روپے کلو دستیاب برائلر گوشت کی کڑاہی 1600 روپے میں 750 گرام فروخت کرنے لگے ، عوامی شکایات کے باوجود انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں ہوٹل مافیا کی لوٹ مار سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ 380 سے 400 روپے کلو ملنے والے برائلر گوشت کی فل کڑاہی 1600 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ وزن بھی 750 گرام دیا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب بروسٹ کی دکانوں پر بھی چکن پیس 350 سے 400 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جس کا وزن بھی 200 گرام سے کم ہے ،اسی طرح تکہ بوٹی اور چکن کباب تو فی کلو 2500 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لے کر ہوٹل مافیا کو قابو میں لایا جائے ۔