مظفر گڑھ،ڈی سی کے نوٹس پر صفائی ستھرائی کا کام شروع
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کے شہر میں سیوریج اور صفائی کے مسائل پر نوٹس لینے پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی یوسف چھینہشہر کے مسائل کے حل کر لئے خود نکل آئے اور۔
شہر کے مختلف علاقوں کادورہ کیا،ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ گرڈ سٹیشن ڈسپوزل فعال کردیاگیا،راولے والا ڈسپوزل کر کام جاری ہے ،ایک موٹر اور پیٹر انجن مزید لگانے کی ہدایت کی ہے ،میونسپل کمیٹی کے عملے کو جلد مسائل کرنے کا ٹاسک دیدیا،شہر میں سیوریج اور صفائی کے معاملات جلد ٹھیک کرلئے جائیں گے ،میونسپل کمیٹی کے ورکرز کے الیکشن کے باعث کام متاثر ہوا ،عملے کو شہر میں صفائی مہم جیتنے کا ٹاسک دیا ہے ۔