ضلعی ہسپتال وہاڑی ،ڈاکٹرز کی غفلت ، مریض خوار ہونے لگے

ضلعی ہسپتال وہاڑی ،ڈاکٹرز کی غفلت ، مریض خوار ہونے لگے

وہاڑی (خبرنگار ) وہاڑی کے واحد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی کے علاؤہ آؤٹ ڈور کے ڈاکٹرز کی لاپرواہی اور۔

 غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے مریض خوار ہونے لگے ۔ مریضوں کے بے پناہ رش کے باوجود ڈاکٹرز حضرات دوران ڈیوٹی مریض چھوڑ کر چائے پینے یا گپ شپ میں مشغول رہتے ہیں، ڈاکٹرز کی غیر ذمہ دارانہ رویوں پر ایم ایس بھی نوٹس لینے سے گریزاں ہے ، دور دراز علاقوں سے آئے افتخار حسین، اللہ دتہ ، عالمگیر اور دیگر نے بتایا کہ روزانہ ہزاروں مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں آوٹ ڈور اور ایمرجنسی میں آتے ہیں ، ڈاکٹرزکا آوٹ ڈور میں دیر سے آنا ، مریضوں کے بے پناہ رش کے باوجود دوران ڈیوٹی اپنے کمروں سے اٹھ کر چائے پینے یا گپ شپ کے بہانے چلے جانا معمول بن چکا ہے۔ ،مریض بے یار و مددگار پڑے رہتے ہیں ، ڈاکٹرز کی لاپرواہی کے بارے متعدد بار ایم ایس کو بھی بتایا گیا لیکن ایم ایس نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں