ایڈہاک ڈاکٹرز کوفوری مستقل کیا جائے ،پی ایم اے عہدیداران

ایڈہاک ڈاکٹرز کوفوری مستقل کیا  جائے ،پی ایم اے عہدیداران

مونڈکا (نامہ نگار)ایڈہاک ڈاکٹرز کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ،کئی سال سے عارضی بنیادوں پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کے عہدیداروں کا سماجی رہنما چیئرمین پاکستان یوتھ ویلفیئر ٹرسٹ راشد عبدالقادر سے ملاقات کے دوران اظہار خیال۔ پی ایم اے کے عہداروں کا کہنا تھا ایڈہاک ڈاکٹرز کا مسئلہ حل نہ ہو سکا ،پنجاب حکومت کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری میں ایس ایم او سیٹوں پر ایڈہاک بنیادوں پرتعینات سینکڑوں ڈاکٹر مستقل نہ ہونے کیوجہ سے شدید ذہنی اضطراب میں مبتلا ہیں، حکومت پنجاب کی مسلسل خاموشی کے باعث سینکڑوں گھروں کے چولہے بند ہونے کا خدشہ ہے ، دوسری طرف لیڈی ڈاکٹرز محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے چکر لگا لگا کر پریشان ہیں،کئی سال سے تعینات یہ سینکڑوں ڈاکٹر احسن طریقے سے دیہی علاقوں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور ایڈہاک تقرری اورتنخواہوں کی بندش کے باوجود عرصہ سے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔وزیر اعلٰی ،صوبائی وزیر اورسیکرٹری ہیلتھ سے اپیل ہے کہ ڈاکٹرز کا معاشی قتل ہونے سے بچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں