سوشل سکیورٹی ہسپتال ، ڈاکٹرز، عملے کی ہڑتال جاری

سوشل سکیورٹی ہسپتال ، ڈاکٹرز، عملے کی ہڑتال جاری

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی، ڈاکٹرز اور طبی عملے نے گزشتہ روز بھی مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور او پی ڈی میں کام کرنے سے انکار کردیا۔۔۔

،مظفرگڑھ کے سوشل سکیورٹی ہسپتال کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی،،ڈاکٹروں اور طبی عملے نے 11 بجے کے بعد او پی ڈی میں کام بند کردیا،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جنید حیات نیازی،ڈاکٹر چوہدری محمد افتخار،ڈاکٹر قاری غلام یسین ،ڈاکٹر طارق عزیز،ڈاکٹر جواد اور ڈاکٹر وسیم کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے مگر ہسپتال کے عملے کو کم از کم تنخواہ بھی ادا نہیں کی جارہی،احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ بھی گزشتہ 6 ماہ سے نہیں دیا جارہا جسکی وجہ سے ڈاکٹرز اور عملہ معاشی بدحالی کا شکار ہیں،ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سوشل سکیورٹی ہسپتال میں گزشتہ 3 سال سے ادویات فراہم نہیں کی جارہیں جبکہ طبی مشینری بھی موجود نہیں جس کے باعث وہ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم نہیں کرسکتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں