گنے کا ریٹ کم، وزن میں کٹوتی ادائیگیوں میں تاخیر پر اجلاس طلب

 گنے کا ریٹ کم، وزن میں کٹوتی  ادائیگیوں میں تاخیر پر اجلاس طلب

مونڈکا (نامہ نگار)گنے کے وزن میں کٹوتی ،ادائیگیوں میں تاخیر ، ریٹ کم ،کسان اتحاد مظفر گڑھ کے صدر میاں احسان دھنوتر نے آج ضلع کی ایگزیٹو باڈی کا اجلاس طلب کر لیا ۔

ضلع مظفر گڑھ کی تینوں شوگر ملز نے فی ٹرالی وزن کٹوتی کے ریکارڈ بنانے شروع کر دئیے ، دیگر شوگر ملوں باالخصوص تاندلیانوالا شوگر ملزیونٹ رحمان حاجرا نے کریشنگ سیزن کے آغاز سے ہی ادائیگیوں میں تاخیری حربے شروع کردئیے ، 425روپے من کے بجائے ریٹ بھی کم کر دیا۔ترجمان کسان اتحاد مظفر گڑھ ملک محمد فاروق ابڑیند نے بتایا کہ اجلاس میں حکومت کی مجرمانہ خاموشی پر غور کیا جائیگا اور آئندہ کا متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں