خشک سردی کی لہر ،شہری موسمی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال شہر اور گردونواح میں خشک سردی پڑنا شروع ہوگئی’جس کی وجہس ے بچوں اور بوڑھوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موسمی بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے۔
علاج معالجہ کے باوجود افاقہ نہ ہونے پر عوام نے باران رحمت کیلئے دعائیں مانگنا بھی شروع کردیں ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش نہ ہونے اور خشک سردی کے باعث تمام عمر کے افراد میں گلے کی خرابی،کھانسی،نزلہ،بخار اور وائرل انفکیشن کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے ، سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں کا مناسب استعمال اشد ضروری ہے ،موٹرسائیکل سوار اپنے سر اور گردن کو ضرور ڈھانپ کر رکھیں ،گلا خراب ہونے کی صورت میں فوری طورپر نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرنا مفید ہے ، بخار کی صورت میں فوری قریبی ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے ۔