سردی میں اضافہ کیساتھ ہی گیس پریشر ختم،شہری پریشان
میلسی (نامہ نگار )میلسی شہر میں شدید سردی کی لہر کی وجہ سے سوئی گیس پریشر ختم ہوگیا جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا۔
بڑی تعداد میں صارفین نے غیر قانونی طور پر کمپریسر لگا کر گیس کا حصول جاری رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے کمپریسر نہ لگانے والے صارفین گیس سے مکمل طور پر محروم ہوگئے ہیں اور ان کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔مہنگے داموں ایل پی جی سلنڈر خرید کر گزارا کررہے ہیں۔مبینہ طور پر معلوم ہوا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کے افسران علم ہونے کے باوجود غیر قانونی کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف مبینہ طور پر کارروائی کرنے میں ناکام۔سفارش کرنے والے صارفین کو چھوڑ دیا جاتا ہے اور باقیوں کے ساتھ جانبداری کا مظاہرہ کرکے خانا پوری کردی جاتی ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی سوئی گیس پاکستان جی ایم سوئی گیس کمپریسر کے ذریعے غیر قانونی گیس استعمال کرنے والے صارفین اور سرپرستی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں۔