آٹورکشہ کے کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا بدستور جاری
ملتان (کرائم رپورٹر)ترجمان ٹریفک کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی خصوصی کاوش سے اتوار کے دن آٹو رکشہ کے کمرشل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ۔
اس سلسلہ میں رکشہ ڈرائیورز کثیر تعداد میں ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر جناح پارک ملتان میں موجود رہے ۔ سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان کی زیر نگرانی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز قمر رشید اور موٹر وہیکل ایگزامینر ظفر قیوم چغتائی کی جانب سے رکشہ ڈرائیوران کو ڈرائیونگ روڈ ٹیسٹ سے پہلے روڈ سیفٹی قوانین بارے لیکچر دیا گیا۔ ملتان کے رکشہ ڈرائیورز جو ابھی تک لائسنس نہیں بنوا سکے وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔