پاک فوج کی قربانیوں سے امن کا چراغ روشن ،مدثر علی ڈاہا

پاک فوج کی قربانیوں سے  امن کا چراغ روشن ،مدثر علی ڈاہا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار کے رکن وممتاز قانون دان مدثر علی خان ڈاہا ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاک فوج کی قربانیاں ملک میں امن کے چراغ کو روشن رکھے ہوئے ہیں۔

ملکی سرحدوں اور اندرونی امن عامہ کے حالات کو مستحکم بنانے کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو تاریخ سنہرے حروف سے لکھے گی، ملک میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جانیں قربان کیں، پاکستان کے ستر ہزار شہدا ء نے دفاع وطن محفوظ بنانے کیلئے اپنے خون سے امن کی بنیاد رکھی۔ عالمی قوتیں پاکستان کے امن و آشتی محبت اور رواداری کے بیانیے کو سمجھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں