میپکو،محکمانہ پروموشن ٹریننگ کے امتحانی نتائج کا اعلان

میپکو،محکمانہ پروموشن ٹریننگ کے امتحانی نتائج کا اعلان

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو )ریجنل ٹریننگ سنٹر نے ڈی جی خان سرکل کے اسسٹنٹ لائن مین سے لائن مین سیکنڈ کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔

جس کے مطابق حیات اللہ قریشی نے اول، حاجی محمد اکرام نے دوئم اور محمد یونس نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر کامیاب ہونے والوں میں امتیازحسین، محمد اسحاق، محمد روح اللہ، وسیم رضا، محمد رمضان، جلال الدین ناصر، غلام اکبر، محمد ارشاد، قمر الدین اور محمد آصف شاہین شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں