شہریوں کیلئے جدید کمپلینٹ سیل کا وٹس ایپ نمبر مختص

شہریوں کیلئے جدید کمپلینٹ سیل کا وٹس ایپ نمبر مختص

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر انجینئر قراۃ العین میمن کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی یوسف چھینہ نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق شہریوں کو شکایت درج کرنے کے لئے جدید شکایت سیل کا وٹس ایپ نمبر مختص کردیا۔

شہریوں میونسپل کمیٹی سے متعلق شکایات جدید شکایت سیل کے نمبر پر بذریعہ وٹس ایپ نشاہدہی کرسکیں گے ۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر انجینئر قراۃ العین میمن کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی یوسف چھینہ نے عوامی سہولیات کے لئے میونسپل کمیٹی سے متعلق شکایات کے لئے 03030913535 وٹس ایپ نمبر مختص کردیا ہے جو شہریوں کی شکایات کے سدباب کے لئے 24 گھنٹے فعال ہوگیا۔ میونسپل کمیٹی یوسف چھینہ کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی سے متعلق مسائل کے عملی اقدامات کے لئے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق وٹس ایپ نمبر تشکیل دیا گیا ہے تاکہ شہری گھر بیٹھے اپنی شکایات بذریعہ وٹس ایپ کرسکیں،مذکورہ وٹس ایپ پر کی جانے والی شکایات کے سدباب کے لئے مذکورہ وٹس ایپ کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی اور شکایات کے سدباب کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں