جہانیاں میں تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک کا نظام تباہ

جہانیاں میں تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک کا نظام تباہ

جہانیاں(نمائندہ دنیا)جہانیاں میں تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک کا نظام تباہ ہوگیا،انتظامیہ اور ٹریفک پولیس مکمل طور ناکام، شہریوں کا کمشنر ملتان اورڈی سی خانیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

شہریوں محمد اعظم،محمد ریاض،محمد عامر،عبدالحلیم نے میڈیا کوبتایاکہ شہر کے مین بازاروں سمیت چوک چوراہوں میں تجاوزات مافیا اور چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے سڑکوں پر قبضہ جما لیا ہے ،بزرگ خواتین، کالجوں و سکولوں کے طلبا وطالبات سمیت خریداروں کو بازاروں اور سڑکوں سے گزرتے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،کوئی کارروائی کرنے کیلئے تیار نہیں، عوام کو مسائل کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا،صدربازار ،سبزی بازارمیں ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکاہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب ،کمشنرملتان اورڈپٹی کمشنرخانیوال سے مطالبہ ہے کہ سیاسی بنیادوں پر تعینات افسروں و اہلکاروں کو تحصیل بدر کیا جائے اور ٹریفک کا نظام بہتر اور تجاوزات کا خاتمہ کرایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں