نومنتخب بار عہدیدار وکلاء کی فلاح کیلئے کام کریں، فہیم اطہر
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے نو منتخب عہدیدار وکلاء کی فلاح و بہبود بالخصوص نوجوان وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیں۔
ان خیالات کا اظہار امریکہ میں مقیم ڈسٹرکٹ بار کے سینئرممبر فہیم اطہر ایڈووکیٹ نے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے وہاڑی پہنچ کر دوست وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ چودھری محمد شعبان صدر اور عمر فاروق چودھری سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں ، الیکشن کسی کی جیت ہار کا نام نہیں ،زیادہ تر لوگ دل پسند شخصیت کا انتخاب کرتے ہیں۔ سابق صدر بار خضر حیات تارڑ نے فہیم اطہر کا امریکہ سے پاکستان آکر اپنا قیمتی ووٹ ڈالنے کا حق ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔