ڈی سی لودھراں کابی ایچ یو اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ
لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کا بنیادی مرکز صحت ڈانوراں کا دورہ ،و اپ گریڈیشن کیلئے مختلف شعبوں کی تعمیر و مرمت کے کام کی پیش رفت کا جائزہ ۔
انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے مراکز صحت کی عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو جدیدخطوط پرمنتقل کیا جا رہا ہے تاکہ دیہی علاقوں یا دور دراز سے آنے والے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ان کے ڈور سٹپ پر یقینی بنائی جا سکے ،دیہی مراکز صحت پر گائنی و ایمرجنسی سمیت دیگر بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ،عوام کو ان کی دہلیز پر ہی علاج و معالجہ کی معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ،مراکز صحت پر جدیدطبی آلات کی فراہمی اور ماہرین ڈاکٹرز کی تعیناتی کو ہر ممکن صورت میں یقینی بنایا جائے گا، ضلع بھر کے بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے ۔