ڈی سی کوٹ ادو کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات

ڈی سی کوٹ ادو کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادومنور عباس بخاری کی روزانہ کی بنیادپر ’’آسان رسائی مسائل کم‘‘ڈپٹی کمشنرآفس میں جاری ہے ،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے۔۔۔

درخواستوں پر تحریری احکامات جاری کئے ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی سرکاری افسروں تک رسائی کو آسان بنانا ہے تاکہ ان کے مسائل و شکایات معلوم کرکے ان کا فوری ازالہ کیاجاسکے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کیے جائیں ،اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوئی سستی اور کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا،مختلف محکموں کے افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اورقانون کی روشنی و میرٹ پرانکی شکایات کا فوری ازالہ کیاجائے اوردرخواست گزاروں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسروں کو ان مسائل کے فوری حل کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیے ۔سائلین سے کہا کہ اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں