حضرت علی ؓ کی محبت ایمان کی علامت، سید علی حسین

ملتان (کرائم رپورٹر )امیر المومنین حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی محبت ہمارے ایمان کی علامت ہے ،سیدنا حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ شجاعت اور بہادری کا پیکر تھے ۔۔۔
آپکا دور حکومت مسلم حکمرانوں کیلئے قابل تقلید ہے ، آپ رضی اللہ عنہ کی مقدس تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کو سنواری جا سکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین چادر والی سرکار پیر سید علی حسین شاہ ،ڈاکٹر عمران مصطفیٰ ، زاہد بلال قریشی، ملک عامر وینس،خواجہ ندیم مدنی صدیقی نے حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی یوم ولادت پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کا کردار پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ،حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے ساری زندگی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست و بازو بن کر ہر گھڑی مصائب و الام میں آپ کے ساتھ رہے ، آپ رضی اللہ عنہ غزوہ بدر،و غزوہ خیبر میں اور تمام غزوات میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علمبردار رہے ، آپ رضی اللہ عنہ کو امت میں سب سے پہلے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عبادت کا بھی شرف حاصل ہے۔ ،تقریب سے قبل ملکی ترقی وسلامتی واستحکام اور ملکی معاشی مشکلات کے جلد حل کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔