چوپرہٹہ میں خود ساختہ مہنگائی سے غریبوں کا جینا دوبھر

چوپرہٹہ میں خود ساختہ مہنگائی سے غریبوں کا جینا دوبھر

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑ سرگانہ چوپرہٹہ میں خود ساختہ مہنگائی نے غریبوں کا برا حال کر دیا ،سبزیاں اورپھل قوت خرید پہنچ سے باہر ،دکانوں پر سبزیوں کے ریٹ سن کر سکتہ طاری ،من مرضی کے ریٹ لگانے پرکوئی پوچھنے والا نہیں ۔۔۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے اقدامات بھی ناکافی ثابت ہو رہے ہیں، دیہاڑی دار طبقہ اس تمام صورتحال سے بے حد پریشان ہے جو اس جان لیوا مہنگائی کے ہوتے ہوئے ایک وقت کی سبزی اپنی اجرت سے نہیں خرید سکتا جس کی وجہ سے گھروں میں فاقے ہونے لگے ہیں ،مارکیٹ میں اس وقت کوئی ایسی سبزی یا پھل دستیاب نہیں جسے غریب آدمی خرید کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکے ، دیہی علاقوں میں آلو ،پالک ،گوبھی ،گاجر، پیاز ،مٹر اورٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ چینی ،گھی، آٹا ،دالیں، چاول ،میدہ اوربیسن کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں