میاں چنوں ،مزدا ، کرین میں تصادم ،1جاں بحق ،دو زخمی

میاں چنوں ،مزدا ، کرین میں تصادم ،1جاں بحق ،دو زخمی

میاں چنوں (نامہ نگار)دھند کی وجہ سے مزدا اور کرین میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،دو افراد شدید زخمی ہوگئے ،کرین ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ۔

تفصیل کے مطابق جنڈیالی بنگلہ روڈ نزد 119پندرہ ایل کے قریب تیز رفتار کرین نے جانوروں سے لوڈ مزدا کو ٹکر مار دی جس سے مزدا ڈرائیور سجاد حسین ملک سکنہ چک نمبر 51پندرہ ایل موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ محمد انور اور ابوبکر شدید زخمی ہوگئے ۔مزدا میں لوڈ دو بیل بھی زخمی ہوگئے ۔کرین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔اطلاع ملنے پرریسکیو 1122کی ٹیم نے زخمیوں اور لاش کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس تھانہ صدر نے نامعلوم کرین ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں