ڈی سی خانیوال کی بار روم آمد نئے عہدیداروں کو مبارکباد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ اور وکلاء برادری سے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور ۔
بہترین کوآرڈی نیشن کیلئے ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر مہر افتخار نکیانہ ایڈووکیٹ اور نومنتخب جنرل سیکرٹری فخر حیات بلوچ و دیگر عہدیداروں کو مبارک دینے کے لیے خود بارروم پہنچیں جہاں صدر بار مہر افتخار نکیانہ ودیگر نے شاندار استقبال،گلدستے پیش کئے۔ اور جنرل سیکرٹری فخرحیات بلوچ کے ہمراہ نائب صدر شہلا ادریس رانا اور لائبریری سیکرٹری نرگس جواد نے شاندار استقبال کرتے ہوئے گلدستے پیش کیے ۔صدرڈسٹرکٹ بار مہر افتخار نکیانہ نے نومنتخب کابینہ کا ڈپٹی کمشنر سے تعارف کرایا۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار آمد کا مقصد وکلاء برادری کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے تاکہ ضلع میں انصاف کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ،قانون کی بالادستی میں وکلاء کا کردار نہایت اہم اور قابل ستائش ہے ، ضلعی انتظامیہ اور وکلاء کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے ریونیو کورٹس میں زیر التواء کیسز کو جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔