ڈیلروں کا ایکا ،سونا یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت

 ڈیلروں کا ایکا ،سونا یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت

چوک میتلا(نامہ نگار)چوک میتلا کھاد ڈیلروں کا ایکا سونا یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت، کسان پریشان۔

 ،کسانوں کا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گندم کی فصل کو اس وقت کھاد کے اشد ضرورت ہے جس کی بنا پر کھاد ڈیلروں نے ایکا کرتے ہوئے سونا یوریا کھاد کو بلیک کر کے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں جبکہ محکمہ زراعت ٹبہ سلطان پور کی ٹیمیں چیک اینڈ بیلنس کو چیک کرنے کی بجائے دفتروں تک محدود ہیں کسانوں کو مجبورا گندم کی فصل کو کھاد ڈالنے کے لیے مہنگے داموں خریدنا پڑ رہا ہے کسانوں نے کہا کہ اگر اس وقت گندم کی فصل کو سونا یوریا کھاد نہ دی گئی تو گندم کی فصل متاثر ہوگی اس لیے ہر صورت میں گندم کی فصل کو سونا یوریا کھاد ڈالنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے بجلی کے بلوں کی وجہ سے پریشان ہیں اب رہی صحیح کسر کھاد ڈیلروں نے نکال دی ہے کسانوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں