ضلعی ا نتظامیہ کو دستک پروگرام کامیاب بنانے کا حکم

ضلعی ا نتظامیہ کو دستک پروگرام کامیاب بنانے کا حکم

ملتان( وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں مریم کی دستک پروگرام کامیابی سے جاری ہے اس سلسلے میں مریم کی دستک پروگرام کے ذریعے 71 سروسز کی ڈور ٹو ڈور فوری فراہمی کی جارہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ مریم کی دستک پروگرام کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس این اے محمد آصف اقبال نے مریم کی دستک کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد ہارون اور مس انعم بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو مریم کی دستک پروگرام کو بھرپور کامیاب کرنے کا حکم دیا ہے ضلع ملتان میں مریم کی دستک پروگرام کے سہولت کار اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور شہریوں کا فیڈ بیک بھی مثبت آرہا ہے ۔اس موقع ہے مختلف محکوموں نے مریم کی دستک پروگرام کے حوالے سے اپنی تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں