رقم کے عوض جعلی چیک دینے والے 3افراد قانون کے شکنجے میں آگئے
ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
گلگشت پولیس کو ارسلان نے بتایا کہ ملزم نے پٹرول خرید کر رقم کے عوض چیک دیا جو مقرر وقت پر بوگس پایا گیا پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔