سی پی او کا سٹیڈیم ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے میس کا دورہ بہترین کھانا فراہم کرنیکا حکم

سی پی او کا سٹیڈیم ڈیوٹی پر  مامور اہلکاروں کے میس کا دورہ  بہترین کھانا فراہم کرنیکا حکم

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے پولیس میس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی سکیورٹی کے لئے آئے پولیس جوانوں کے ساتھ کھانے میں شرکت کی۔

سی پی او ملتان نے کھانے کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ پولیس جوانوں کو معیاری اور غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے پولیس جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کے حوصلے اور خدمات کو سراہا اور کہا کہ جوان شہر کے امن و امان کے قیام اور عوام کی حفاظت کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں، ایسے میں ان کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔سی پی او ملتان نے کھانے کی تیاری اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں