ایچ ای سی :یونیورسٹیوں کو سیپ سسٹم میں اپ گریڈ کرنیکا حکم

ایچ ای سی :یونیورسٹیوں کو سیپ سسٹم میں اپ گریڈ کرنیکا حکم

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں میں ٹیکس چھوٹ ختم ہونے کے بعد سیپ سسٹم میں اپ گریڈ کرنے کا حکم دے دیا ۔

اس سلسلے میں جاری وائس چانسلرز کے نام مراسلے میں کہاگیاہے کہ ایف بی ارکی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اساتذہ جوایک کل وقتی استاد یا محقق جو ٹیکس ادا کرتا ہے کسی غیر منافع بخش تعلیم یا تحقیقی ادارے میں ملازم ہے جس کو ہائر ایجوکیشن کمیشن، بورڈ آف ایجوکیشن یا کسی یونیورسٹی کے ذریعہ تسلیم کیا گیا ہے اس پر 2023 میں لگایاگیا ٹیکس کی شرح بھی لاگو ہوگی تاہم اس شق کا اطلاق طبی پیشے کے اساتذہ پر نہیں ہوگا جو نجی میڈیکل پریکٹس سے آمدنی حاصل کرتے ہیں یا جو مریضوں سے فیس لیتے ہیں مشاہدے میں آیا ہے کہ سال2022 میں ہونے والی تبدیلیوں کو بھی لا گو نہیں کیاگیا جس سے خزانے کونقصان پہنچا اب تمام وائس چانسلرز کوہدایت کی جاتی ہے کہ خزانہ برانچ کے سسٹم سیپ کو اپ گریڈ کیا جائے اور 25 فیصدکٹوتی کویقینی بنایاجائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں