لودھراں میں انسداد تجاوزات آپریشن، تھڑے ،شیڈز مسمار

لودھراں میں انسداد تجاوزات آپریشن، تھڑے ،شیڈز مسمار

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرلبنیٰ نذیر کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ کی انسداد تجاوزات مہم جاری۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کا کہنا ہے کہ تجاوزات کو ختم کرکے انفراسٹرکچر کو اپنی اصل حالت میں بحال کر کے بازاروں اور سڑکوں کو کشادہ بنایا جا رہا ہے ، دکانوں کے آگے بڑھے ہوئے پختہ تھڑے ، شیڈز اور لوہے کی بنائی گئی تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں اینٹی اینکروچمنٹ ونگ قائم کیے گئے ہیں جن کی نگرانی متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کر رہے ہیں ، تحصیل کہروڑپکا میں آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر اشرف صالح ، تحصیل دنیاپور میں اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ ،تحصیل لودھراں میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد اسد علی کر رہے ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی انکی معاونت کر رہی ہیں ، تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز کی جا رہی ہیں، شہریوں کی شکایات پر مرکزی بازاروں اور شاہراہوں سے تجاوزات کو مسمار کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں