نو منتخب عہدیداران پریس کلب شجاع آباد کی حلف برداری
شجاع آباد (سٹی رپورٹر)پریس کلب شجاع آباد نو منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق حلف سینئر صحافی سلیم اختر قریشی اورمحمد اکمل رامے نے لیا ،تقریب میں صحافیوں، پولیس ،ریسکیو، ڈاکٹرز، وکلاء اور اساتذہ سمیت شہر بھر سے سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔تمام نو منتخب ہونے والوں کے حق میں دعا کی مانگی گئی اور ہار پہنائے گئے ۔