امن و امان کیلئے شہریوں کا تعاون ضروری ،کامران ممتاز

لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر )ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے شہریوں کا تعاون ضروری ہے ، امن کمیٹی کے تعاون سے ایک مضبوط اور محفوظ معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے۔۔۔
کسی کو بھی امن کی کوششیں سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ممبران امن کمیٹی سے میٹنگ کے دوران کیا۔ شرکاء نے ضلع میں قیام امن کے لیے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔میٹنگ میں مولانا میاں محمد ، ڈاکٹر جعفر رضا ،عابد منگلا، شیخ افتخار الدین تاری ، جیکب آفتاب ، حبیب کھوکھر، ملک اصغر آرائیں، ریڈر ڈی پی او ملک خضر اقبال، انچارج سکیورٹی رانا عامر اور پی آر او خان بہادر بھی شامل تھے ۔