انسدا د پولیو مہم مائیکرو پلان کے تحت چلائی جائیگی، فہد وحید

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)سی ای او صحت وہاڑی ڈاکٹر فہد وحید نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے ۔۔۔
انسدا د پولیو مہم مائیکرو پلان کے تحت چلائی جائیگی،ڈور مارکنگ اور فنگر مارکنگ دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق کی جائے اور داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکاروں کی موجود گی یقینی بنائی جائے ،6 لاکھ 41 ہزار220بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اور پولیو مہم میں 2374ٹیمیں پولیو کے قطرے پلانے کا فریضہ انجام دیں گی، پولیو ورکرز کی ٹریننگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔