خانیوال کے سلاٹر ہاؤس ویران ، گلی،محلوں میں جانور ذبح

خانیوال کے سلاٹر ہاؤس ویران ، گلی،محلوں میں جانور ذبح

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )سلاٹر ہاؤس ویران ،قصاب گلی،محلوں میں جانور ذبح کر کے گندے نالوں پر لٹکا کر جراثیم زدہ گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،موذی امراض پھیلنے لگے ۔

تفصیل کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک،ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داروں کی لاپرواہی اور عدم دلچسپی کے باعث خانیوال شہر و گردونواح کے قصاب مافیا نے جانوروں کو سلاٹر ہاؤس میں ذبح کرنے کے بجائے سر عام گلی محلوں میں موجود گندے نالوں پر بیمار، لاغر جانوروں کو ذبح کرنا شروع کر دیا اور ان کی گندگی، غلاظت اور خون کوکھلے پلاٹوں اور دریا کنارے پھینکنا معمول بنا لیاجس کیوجہ سے دریا کنارے آبادیوں میں بدبو اور تعفن پھیل جاتا ہے ، فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داروں کی لاپرواہی اور عدم دلچسپی علاقہ میں بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں