ڈی سی خانیوال کا کبیروالا ہسپتال کا دورہ، طبی سہولتوں کا جائزہ

ڈی سی خانیوال کا کبیروالا ہسپتال کا دورہ، طبی سہولتوں کا جائزہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے تحصیل ہسپتال کبیروالا کا دورہ کرکے مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔۔۔

 لیبر روم،ایکسرے ، فارمیسی کی تفصیلی معائنہ بھی کیا اور مزید بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کوہی والا میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری صفائی کا کام اور عملہ صفائی کی حاضریاں بھی چیک کیں اور مقامی افراد سے کام بارے فیڈ بیک لیا،یوسی 19 کوہی والا کے وزٹ کے دوران پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے کائونٹر کا بھی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں