کوٹ ادو، محلہ غریب آبادکاسیوریج سسٹم ٹھیک نہ ہوسکا

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)لائن پار محلہ غریب آبادکاسیوریج سسٹم تاحال ٹھیک نہ ہوسکا، گندا پانی گلیوں میں جمع ہونے سے اہل علاقہ کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کاسامنا،مکین گھروں میں محصورہوکررہ گئے۔۔۔
اہل علاقہ سراپااحتجاج۔ تفصیل کے مطابق ویسے تو پنجاب حکومت ستھرا پنجاب کا بھاشن تو گاتی ہے مگرضلعی مرکزکے شہریوں کو سیوریج کے ناکارہ سسٹم کے گندے پانی سے نجات نہ مل سکی،ریلوے لائن پار علاقہ محلہ غریب آبادگلی سابق چیئرمین مبین اظہرگرمانی والی،گلی جامع مسجد بلال والی، گلی صحافی محمداظہرفاروق،گلی ملک مولا بخش والی میں نالیوں کی صفائی نہ ہونے نکاسئی آب نہ ہونے سے نالیوں کاگندا پانی کئی روز سے گلیوں میں جمع ہے جسکی وجہ سے گلیاں جھیل کا منظر پیش کررہی ہیں ،گلیوں میں کھڑے گندے پانی سے اہل علاقہ کی آمدورفت میں بھی رکاوٹ بن گئے ہیں جسکی وجہ سے یہاں کے مکین اپنے گھروں میں محصورہوکر رہ گئے ہیں،سیوریج سسٹم جام ہونے کی وجہ سے گٹروں کا گنداپانی گلیوں میں پھیلنے سے ان علاقوں کے رہائشی شدید اذیت میں مبتلا ہیں اور گزشتہ کئی روز سے ان علاقوں کی گلیوں میں کھڑے ہونے والے سیوریج کے پانی سے ماحول بدبودار ہو چکا ہے جس میں شہریوں کا سانس لینا تک محال ہے ،شہریوں کو اپنے گھروں میں آنے جانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے اورنمازی مساجد تک پہنچنے سے بھی قاصر ہیں۔