خانیوال :یوم شہداپولیس قومی جوش وجذبے سے منایا گیا

خانیوال :یوم شہداپولیس قومی جوش وجذبے سے منایا گیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ملک بھر کی طرح خانیوال میں بھی یومِ شہداء پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔۔

مرکزی تقریب ضلع کونسل ہال میں ہوئی جسکے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید انجم رضا جبکہ مہمان اعزاز ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان تھیں۔ صدارت ڈی پی او محمد اسماعیل کھاڑک نے کی۔ تقریب میں شہداء کی فیملیز، پولیس افسران، وکلا، صحافی، امن کمیٹی ممبران اور شہریوں نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے مہمانان کے ہمراہ شہداء کی فیملیز سے ملاقات کی اور پلاٹ کی رجسٹریاں تقسیم کیں۔ سیشن جج نے ڈی پی او کو تلوار بطور اعزاز پیش کی۔ مقررین نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں قومی ورثہ ہیں، ان کی یاد زندہ رکھی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے ۔ قبل ازیں ڈی پی او نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آخر میں ملک و قوم کیلئے دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں