شہری حدود میں غیرقانونی بھانہ، مزاحمت پر مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)بی زیڈ تھانہ پولیس نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور سرکاری اہلکاروں سے بدتمیزی کے الزام میں ایک شخص علی اور۔۔
اس کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔درخواست گزار رفیع کے مطابق ملزم علی نے شہری حدود میں غیرقانونی بھانہ قائم کر رکھا تھا۔ جب اسے نوٹس دیا گیا تو وہ طیش میں آ گیا اور دو نامعلوم افراد کو بلا کر ٹیم سے بدتمیزی کی۔ اس دوران عملے سے ہاتھا پائی بھی ہوئی جبکہ ملزم نے قتل سمیت جھوٹے مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں بھی دیں۔