پنجاب اسمبلی اراکین کا دکانوں کے کرایوں کا ازسرِ نو تعین کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی اراکین کا دکانوں کے کرایوں کا ازسرِ نو تعین کا فیصلہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)بورڈ آف ریونیو پنجاب میں دکانوں کے کرایوں کے ازسرِ نو تعین کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلہ ممبر کالونیز بورڈ آف ریونیو پنجاب ملک عبدالوحید کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والی اہم میٹنگ میں کیا گیا۔

 جس میں صوبائی اسمبلی کے اراکین میاں ثاقب خورشید، چودھری امجد علی جاوید، راؤ کاشف رحیم خان، جعفر علی ہوچہ اور چودھری جاوید احمد نے شرکت کی۔میٹنگ میں دوکانداروں اور تاجروں کے تحفظات بورڈ آف ریونیو کے افسروں کے سامنے رکھے گئے ۔ اراکین اسمبلی نے واضح کیا کہ عوامی مفاد اور کاروباری طبقے کے تعاون کے بغیر کسی بھی فیصلے کو مؤثر نہیں بنایا جا سکتا۔اجلاس میں طے پایا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور اے ڈی سی آرز، ممبران پنجاب اسمبلی کے ہمراہ دوکانداروں اور تاجروں سے مشاورت کے بعد دکانوں کے کرایوں کا ازسرِ نو جائزہ لیں گے ۔ اس مشاورت کے بعد باہمی رضامندی سے نیا کرایہ مقرر کیا جائے گا۔اراکین اسمبلی نے اس فیصلے کو کاروباری طبقے کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی شراکت داری کے ذریعے بہتر اور پائیدار پالیسیاں بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کرایوں کا تعین ایسا ہوگا جو نہ صرف کاروباری طبقے کے لیے قابل قبول ہو بلکہ عوامی مفاد کے تقاضوں پر بھی پورا اترے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں