ممکنہ سیلاب :لودھراں میں حفاظتی انتظامات مکمل
لودھراں( سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر بستی جاگیر ہوڑاں، زمیندارہ بند آدم واہن اور۔۔
جھوک جانن کے فلڈ ریلیف و مانیٹرنگ کیمپوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے دریائے ستلج کے مختلف اہم مقامات پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل متحرک ہے ۔