13 اگست کو ملتان و خانیوال کے متعدد فیڈرز بند رہیں گے
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ترجمان کے مطابق ریجن میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، گرڈ سٹیشنوں کی مرمت، ہائی و لو ٹینشن فیڈرز کی مینٹی نینس اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث 13 اگست کو۔۔۔
ملتان اور خانیوال کے متعدد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی مختلف اوقات میں معطل رہے گی۔ملتان سرکل کے 11 کے وی سٹی مخدوم رشید، قائداعظم اور ممتاز آئل مل فیڈرز سے بجلی صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک بند رہے گی۔ خانیوال سرکل کے 11 کے وی تلمبہ اولڈ، عبد الکریم، سدھنائی، تلمبہ سٹی 2 اور ماموں شیر فیڈرز سے بجلی صبح سات بجے سے گیارہ بجے دن تک معطل رہے گی۔