الخدمت فاؤنڈیشن کی خیمہ بستی کی اختتامی تقریب، راشن تقسیم
جلال پور پیروالہ (نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن کی خیمہ بستی کی اختتامی تقریب میں سیلاب متاثرین کو ایک ماہ کے راشن سمیت ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جلال پور میں 300 سے زائد خیموں پر مشتمل سیلاب متاثرین کی بستی قائم تھی۔۔۔
جہاں متاثرین کو تینوں وقت کھانا اور بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی تھیں۔ اختتامی روز نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر مشتاق منگت نے تمام متاثرین کو ایک ایک ماہ کا راشن، برتن، بستر، مچھر دانی، چار پانی اور دیگر ضروری اشیاء دے کر رخصت کیا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب احمد عمار یاسر، امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملتان سید عبدالقادر شاہ اور نائب صدر عدیل کریم بھٹی نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔