ڈرائیونگ سیکھتے گاڑی نہر میں جاگری، ، نوجوان زخمی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) کار چلانا سیکھتے ہوئے نوجوان کی گاڑی مظفرگڑھ نہر میں جاگری، ریسکیو ٹیم نے زخمی کو اسپتال منتقل کردیا۔ تفصیل کے مطابق محمود کوٹ روڈ پر کوٹ ادو کے رہائشی اسداللہ کار چلانا سیکھ رہا تھا کہ۔۔۔
تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث گاڑی قابو سے باہر ہوکر نہر میں جاگری۔ مقامی افراد نے فوری طور پر نوجوان کو نہر سے نکالا، بعدازاں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمی کو انڈس اسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا۔ زخمی کے سر پر چوٹیں آنے کی اطلاع ملی ہے ۔