ترقی کیلئے تمام طبقات سے مل کر کردار ادا کرینگے : وسیم شیخ

 ترقی کیلئے تمام طبقات سے مل کر کردار ادا کرینگے : وسیم شیخ

میلسی (نامہ نگار ) مرکزی تنظیم انجمن تاجران میلسی کے بانی چیئرمین وسیم احمد شیخ نے کہا ہے کہ جمعیت القریش میلسی کے عہدیداروں کے چناؤ سے میلسی کی شہری کمیونٹی مزید مضبوط ہوگی اورشہری مسائل کا حل ممکن ہوگا۔۔۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت القریش کے عہدیداروں کے اعزاز میں اپنی جانب سے دیئے گئے عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میلسی کی ترقی کیلئے تمام طبقات سے مل کر کردار ادا کریں گے اور تاجر تنظیموں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کو متحد کرنا ان کی اولین ترجیح ہے تاکہ مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کی جاسکے ۔ مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے صدر سید شیراز حسین کاظمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی شیخ برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی اور ان کا بھرپور ساتھ دیا آئندہ بھی اپنا یہ کردار ادا کرتے رہیں گے ۔جمعیت القریش کے صدر شیخ سلمان خالق جنرل سیکرٹری شیخ عزیزالرحمان سونا نے کہا کہ بڑے بھائی وسیم احمد شیخ کی جانب سے ہمارے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ان کی بے پایاں محبت کا اظہار ہے ہ ان کے شانہ بشانہ میلسی شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اور مسائل کے حل کے لیے مل کر جدوجہد کی جائے گی تقریب کی نظامت جنرل سیکرٹری میلسی پریس کلب عیدگار روڈ میلسی سید نوید الحسن قطبی نے کی جبکہ تقریب میں ڈی ایس پی میلسی چوہدری سعید احمد سیال صدر پریس کلب عزیز اللّٰہ شاہ طاہر محمد اسلم خان یوسفزئی چوہدری رضوان حنیف چوہدری محمد اشفاق ملک محمد کاشف ملک محمد حنیف رانا حسنین رضا منٹو شیخ محمد اسلم سعیدی ماجد رشید مونی سید خورشید حسین نقوی سمیت جمعیت القریش کے عہدے داروں اور دیگر معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں