میپکو سیفٹی ٹیم کا ایس اوپیز کا جائزہ ، عملد رآمد کی ہدایت

میپکو سیفٹی ٹیم کا ایس اوپیز کا جائزہ ، عملد رآمد کی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی سیفٹی سیل بہاولپور کی ٹیم نے ماڈل ٹاؤن سب ڈویژن میں فیلڈ چیکنگ کے دوران سیفٹی ایس او پیز کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل بہاولپور ملک یعقوب احمد کی نگرانی میں ایڈیشنل ایکسین سیفٹی/سی ٹی سی عامر انصاری، سیفٹی انسپکٹر نعیم کمبوہ اور ایس ڈی او ماڈل ٹاؤن ظہیر احمد نے سبزی منڈی کے قریب 11 کے وی ڈیرہ عزت اور این ایل سی فیڈرز پر جاری شیڈول شٹ ڈاؤن کے دوران سیفٹی واک کی۔اس موقع پر 11 کے وی لائن پر گوفر کنڈکٹر کی جگہ ریبٹ کنڈکٹر کی تبدیلی کا کام جاری تھا۔ سیفٹی ٹیم نے موقع پر تمام حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا اور اطمینان ظاہر کیا کہ لائن اسٹاف مکمل حفاظتی سازوسامان کے ساتھ ایس او پیز کے مطابق کام انجام دے رہا ہے ۔ایڈیشنل ایکسین سیفٹی عامر انصاری نے عملے کو ہدایت کی کہ فیلڈ پر کسی بھی صورت سیفٹی اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا جائے ، کام سے قبل پرمٹ حاصل کرنا اور دونوں جانب ارتھنگ کو یقینی بنانا لازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیفٹی میپکو کے نظام کا بنیادی جزو ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں