خانیوال بار کے 2 بڑے گروپوں نے طارق نوناری کی حمایت کردی

خانیوال بار کے 2 بڑے گروپوں  نے طارق نوناری کی حمایت کردی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کے دو بڑے گروپ، قائداعظم بریولائرز فورم اور ینگ لائرز فورم نے امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل ملک طارق نوناری ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔۔۔

 گزشتہ روز بار روم میں منعقدہ تقریب میں ملک طارق نوناری ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم بریولائرز فورم اور ینگ لائرز فورم کی جانب سے حمایت میرے لیے اعزاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ خانیوال کے وکلاء نے ہمیشہ جمہوری روایات، اصولوں اور بار کے وقار کی پاسداری کی ہے ، ان کی یہ محبت مجھے مزید خدمت کے جذبے سے سرشار کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشائاللہ وکلاء کی فلاح و بہبود، بار کی تعمیر و ترقی اور عدلیہ کی مضبوطی کے لیے ہم سب متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھیں گے ۔تقریب میں محمد اجمل خاں بھٹہ ایڈووکیٹ، حافظ اختر الرحمن ایڈووکیٹ، مستنصر خان ایڈووکیٹ، اظہر جکھڑ ایڈووکیٹ، شاویز تورو ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں