بی زیڈیو:فارمیسی فیکلٹی میں نئے طلبہ کی تعارفی تقریب کا انعقاد

بی زیڈیو:فارمیسی فیکلٹی میں نئے طلبہ کی تعارفی تقریب کا انعقاد

ملتان (خصوصی رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف فارمیسی میں نئے داخل ہونے والے طلبہ کے لیے اورینٹیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل نے کی۔۔۔

 جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد، پروفیسر ڈاکٹر عمران، پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف، ڈاکٹر خضر عباس، ڈاکٹر بشریٰ ناصر، ڈاکٹر فیصل عثمان، ڈاکٹر جہانزیب، ڈاکٹر فاطمہ ثاقب، ڈاکٹر عبدالمجید، ڈاکٹر عنبرین علیم، ڈاکٹر حافظ عبدالخالق، ڈاکٹر ماجد عزیز، ڈاکٹر فرحان صدیق اور ڈاکٹر حنا رضا سمیت دیگر اساتذہ بھی شریک ہوئے ۔ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد نے طلبہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں فیکلٹی کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیااور کہا کہ طلبہ کلاسوں میں باقاعدگی، نظم و ضبط اور مثبت تعلیمی ماحول برقرار رکھیں، سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں اور تعلیم پر مکمل توجہ دیں۔ڈین فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل نے کہا کہ فیکلٹی آف فارمیسی ملک و بیرونِ ملک بہترین فارماسسٹ تیار کر رہی ہے جو صحت کے نظام میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔تقریب کے اختتام پر فیکلٹی ممبران اور سٹاف کو کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں