موچی والا گرلز ہائی سکول میں اساتذہ کے اعزاز میں تقریب

 موچی والا گرلز ہائی سکول میں اساتذہ کے اعزاز میں تقریب

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موچی والا میں ورلڈ ٹیچرز ڈے کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر میر رومان خلیل تھے۔۔۔

 تقریب میں سی ای او ایجوکیشن اعظم خان گرمانی، ڈی ای او رانا اعظم، ضلع بھر کے ہیڈ ماسٹرز اور اے یوز سکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی پرنسپل مسز شفقت شاہین نے کی۔ اس موقع پر مسز شفقت شاہین میڈم فریحہ اور کرن ظفر کو بہترین کارکردگی پر ہیرو ایوارڈز سے نوازا گیا۔اے سی میر رومان خلیل نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کے روشن ستون ہیں اور ان کا کردار عزت و احترام کے قابل ہے ۔ سی ای او اعظم خان گرمانی نے کہا کہ اساتذہ کی محنت ہی ملک کی ترقی کا سب سے بڑا ہتھیار ہے ۔ ڈی ای او رانا اعظم نے کہا کہ قابل اساتذہ کی حوصلہ افزائی سے پورے نظام تعلیم میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں